کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی تفتیشی افسر
تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے.
عدالت نے تفتیشی افسر کی پیش کردہ سی کلاس رپورٹ ابھی منظور نہیں کی اور دعا زہرا کو میڈیکل
بورڈ کے روبرو پیش کر نا ہے. اس اہم موڑ پر تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا.
دعا زہرا کو اب کراچی کیوں لایا گیا؟
دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے درخواست دائر کی تھی کہ دعا زہرہ اغوا کیس میں تفتیشی افسر
جانبدار ہے اس لئے اس کو تبدیل کیا جائے.
مہدی کاظمی کا موقف تھا کہ دعا زہرہ کی فیملی کو دعا کیس کے تفتیشی افسر پر بد اعتمادی ہے اس لئے
اس کو تبدیل کر کے کسی اچھی ایماندار افسر کو تعینات کیا جائے.
No related posts.