ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا

اٹک: فتح جنگ کے علاقہ رائے نیکا میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی اور مقتول کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے وطن واپس لوٹا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ والد رئیس نےگھریلو جھگڑے پر 12 بور بندوق سے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال فتح جنگ منتقل کر دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم رئیس اپنے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں