ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سیکنڈ پول 22جولائی کو کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کا 10صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ فریقین کی یقین دہانی پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کا سیکنڈ پول قانون کے مطابق ہو گا، وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سیکنڈ پول کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے، اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

حکم نامہ کے مطابق وزیراعلی حمزہ شہباز اوران کی کابینہ عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کیمطابق صاف شفاف انتخاب کرائیں گے، پنجاب کیعوام کو نمائندگی اور گورننس کے حقوق کے لیے وزیراعلی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ وزیراعلی کی ذمہ داری آئینی خلا کو پر کرنے کے لیے 22جولائی تک ہوگی، وزیراعلی اور ان کی کابینہ کی ذمہ داری آرٹیکل130کی شق 2کے تحت 22جولائی تک محدود ہوگی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اپنے 27مئی 2022 کے مختصر فیصلے کی تفصیلات ایک ہفتے کے بعد جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں