کراچی کے شہریوں کو لٹیروں، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے نجات دلانے کے لیے سیف سٹی
منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے. شہر بھر میں 12 جدید طرز کے کیمرے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا
ہے. پہلے مرحلے میں رواں سال دسمبر تک 6 ہزار کیمرے لگائے جائیں گے
سیف سٹی منصوبہ کے سربراہ مقصود میمن کے مطابق شہر بھر کے تمام آنے جانے والے راستوں کو
اس پروگرام کے تحت منسلک کیا جائے گا. دو سال میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے.
آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے گاڑیوں اور انسانوں کو ٹریس کرنے میں آسانی ہو جائے گی اس طرح
کوئی اب بچ نہیں سکے گا.
No related posts.