حبس اور شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات
نے اچھی خبر دی ہے کہ آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے.
بارش سے پہلے شدید آندھی بھی متوقع ہے ایسے میں شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے. بدلتے
موسم ائیرپورٹ کا نظم و نسق سبنھالنے والے ادارے ائیرپورٹ سول ایوی ایشن کو بھی خبردار کر دیا گیا ہے کہ
وہ پیشگی انتظامات کر لیے. ساتھ کیٹی بندر میں ماہی گیروں کو جانے سے روک دیا گیا ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل آج سے شروع ہو کر منگل تک جاری رہ سکتا ہے اس کے
بعد بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان موجود ہے.
مون سون کی بارشین یکم جولائی سے ستمبر تک جاری رہتی ہیں. عید پر بھی بارشیں متوقع ہیں.