ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی نے فیصل آباد کی زمین پر بھی اپنا جادو چلادیا

تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی اور اس کی
والدہ بشری خان کو 60 کروڑ مالیت کی 10 ایکڑا انڈسٹریل راضی کو جعل سازی سے کم قیمت پر الاٹ کر
کے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فیڈمک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسراور سیکرٹری
اسپیشل اکنامک زون کمیٹی کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے ریکارڈ قبضہ میں
لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم پر جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دونوں ملزمان
کو عدالت پیش کیا جائیگا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد کے سب انسپکٹر شاہد سرور علوی جانب سے درج کروائے
گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سورس سے معلوم ہوا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے
اہلیہ کی دوست فرح گوگی اور ان کی والدہ بشری خان فیڈمک میں 10 ایکٹر انڈسٹریل اراضی آسان قسطوں
پر سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک رانا یوسف اور سیکٹری اسپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد
نے 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کی.

حالانکہ اس 10 ایکٹر اراضی کی مالیت مارکیٹ ویلیو کے حساب سے 60 کروڑ روپے تھی۔ اور یہ الاٹمنٹ اس
سے قبل ماہین انٹر پرائز کو الاٹ شدہ تھی۔ دونوں افسران نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرح گوگی
اور ان کی والدہ بشری خان کو جو الاٹمنٹ 10 ایکڑ کی ہے وہ مطلوبہ تجربہ بھی نہ رکھتی تھیں اور نہ ہی ان کے
پاس سرمایہ تھا۔
دونوں افسران نے سرکاری خزانے کو جعل سازی سے نقصان پہنچایا۔انٹی کرپشن ٹیم نے چھاپے کے دوران
دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ/5/2/47 409 کی دفعات کے تحت
مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین فیڈمک ظفر سرورنے گرفتار دونوں ملازمین رانا یوسف اور مقصود کو معطل کردیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے اس کیس کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل شہرام مظفر ڈپٹی ڈائریکٹر ثناء اللہ ہنجرا‘
اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر عباس رانجھا کی سربراہی میں جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں