ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی طرف سے ایران کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکی نے ایران میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں، ایران کے صوبے ہرمزگان میں زلزلے پر شدید افسوس ہے۔ ہم، زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ ہم، مرحومین کے کنبوں، ایران کے دوست اور ہمسایہ عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتےاور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کے متمنی  ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں جمعہ کی رات 6 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے متعدد جھٹکوں میں 5 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں