ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ

 اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سیکریٹری دفاع ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے  اپنے الزامات پر معافی مانگ لی ہے، جس کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔

وزیردفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے امریکا کے نائب سیکریٹری داخلہ ڈونلڈ لو سے ملاقات کی اور امریکی حکومت سے معافی مانگ کر سلسلہ وہیں سے شروع کرنے کی درخواست کی جہاں سے ٹوٹا تھا۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والے کی ہوا نکل گئی ہے اور اب وہ امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سفارت کارکوپیغام دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ امریکا کے معاملے پر عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے اور اب پی ٹی آئی کی جانب سے ڈونلڈ لوکی منتیں ترلے کئے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں