ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اُس سے ملاقات اور خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے صدر کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماوں کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ملاقات میں ہونے والی انتہائی اہم پیشرفت کے حوالے سے پیر کو اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں