ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 18 جولائی سے احتجاجا پمپس بند کرنے کی دھمکی

کراچی:پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18جولائی سے ملک بھر میں احتجاجا پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔چیئرمین ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کے مطابق موجودہ لاگت پر پٹرول پمپس نہیں چلا سکتے، پٹرولیم مصنوعات پر مارجن بڑھانے تک پٹرول پمپس نہیں کھولیں گے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 18جولائی تک ان کا کمیشن مارجن 6 فیصد نہ کیا گیا تو وہ احتجاجا پٹرول پمپس بند کردیں گے۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمارا مارجن جو ساڑھے 3 فیصد پر فکس کیا ہوا ہے اسے 6 فیصد کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں