بینکوں سے اپنی ہی رقم نکالنے پر تمام بینکس نے چارجز میں اضافہ کر دیا ہے. کمرشل بینکوں نے
اگلی ششماہی کیلئے اے ٹی ایم شیڈول آف چارجز جاری کر دیئے ہیں.
ون لنک اے ٹی ایم پر فی ٹرانزیکشن چارجز میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کردیا ہے اس طرح ایک
ٹرانزیکشن کے 23 روپے 45 پیسے وصول کیئے جائیں گے.
اکاونٹ ہولڈر اپنے بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرے گا تو اس پر 3 روپے 13 پیسے چارجز
کٹیں گے. پاکستان میں نوکری پیشہ افراد کا جینا دوبھر ہو چکا ہے تنخواہ بعد میں اکاؤنٹس میں آتی
ہے پہلے ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے.
تنخواہ پر ٹیکس دینے کے بعد بھی ہر شے پر ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے لیکن حکومت سہولتیں
تو کیا دے گی بجلی پانی اور گیس سے بھی شہریوں کو محروم کر دیا گیا ہے.