ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں 4 ہاتھ، 4 پاؤں والی بچی کی پیدائش

ہردوئی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے ایک ایسی بچی کو جنم دیا ہے جس کے 4 ہاتھ اور 4 پیر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں واقع گاؤں منگلی پور کی ایک خاتون کو زچگی کے لئے مقامی سرکاری بنیادی صحت مرکز لے جایا گیا۔

بنیادی صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر ہیلتھ ورکرز نے ہی خاتون کو طبی امداد فراہم کی، اسی دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچی کو جنم دیا۔ جس کے 4 ہاتھ اور 4 پیر ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔

مقامی لوگ اس بچی کو قدرت کا کرشمہ کہہ رہے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد بچی کو دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب بچی کے باپ کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش سے پہلے اس کی بیوی کا الٹراساونڈ بھی ہوا تھا جس کو دیکھ کر ڈاکٹر نے بچے کو پوری طرح صحت مند قرار دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں