ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ سے 13 ماہ کی بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید دوپٹہ اوڑھے ایک نامعلوم خاتون 13 ماہ کی بچی جنت کو گھر کی دہلیز سے اٹھا کر لے جارہی ہے۔

بچی کے والد محمد نسیم نے بتایا کہ وہ صبح 7 بجے کے قریب گھر میں موجود تھا اور 13 ماہ کی چھوٹی بیٹی جنت گھر سے باہر نکلی، تاہم تھوڑی دیر بعد نظر نہ آنے پر تشویش ہوئی اور بچی کی تلاش شروع کرنے کے ساتھ پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اغوا کا مقدمہ تھانہ ستوکتلہ میں درج کرکے بچی کی بازیابی اور ملزمہ خاتون کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں