ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی دارالحکومت میں تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اورنج لائن، بلیو لائن اور گرین لائن پر مشتمل میٹروبس سروس سمیت وفاقی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے میٹروبس کے کرایوں میں کمی کے بعد ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا جائے۔

انہوں نے فیض احمد فیض ٹرمینل ایچ نائن سے اسلام آباد ائر پورٹ تک اورنج لائن میٹرو بس سروس کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے بھارہ کہو بائی پاس پر ترجیجی بنیادوں پر کام کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شفاف بولی یقینی بنائی جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورال سے پمز تک بیس کلو میٹر پر مشتمل بلیو لائن میٹرو بس سروس افتتاح کیلئے تیار ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ راول چوک فلائی اوور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کی مرمت اور اس کی توسیع جلد شروع کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں