کراچی کے شہریوں پر پھر بجلی گرا دی گئی ہے. شہری پہلے ہی ملک میں سب سے مہنگی بجلی خریدنے
پر مجبور ہیں اس پر بجلی دن میں گھنٹوں آتی بھی نہیں.
حکومت نے کے الیکڑک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے. یہ اضافہ
مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،
نیپرا کے مطابق اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ
380 ارب روپے وصول کرنے ہیں، کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو حاضر
ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کان سیدھا پکڑیں یا ہاتھ گھما کے لیکن بوجھ سارا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے
شہر کے باسیوں پر ہی ڈالا جارہا ہے.