ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کا یوکرین کو مزید فوجی امداد دینے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران مزید فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق البانی نے کیف کے اچانک دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے ۔

کیف میں صدارتی محل میں ایک پریس بیان دیتے ہوئے، البانی نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی حمایت کرے  گا اور مزید فوجی امداد  اس وقت جاری رہے جب تک یہ جنگ جاری رہے گی۔  

البانی نے  کہا کہ روس کے 16 وزراء اور اولیگارچز پر سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے اور روس سے سونے کی درآمد بند کر دی گئی ہے۔

بیان  میں کہا گیا ہے  آسٹریلیا کی طرف سے حال ہی میں یوکرین کو فراہم کردہ 100 ملین آسٹریلوی ڈالر کے فوجی امدادی پیکج میں ڈران  اور 34 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔

اطلاع ملی ہے  کہ  آسٹریلیا کی طرف سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی امداد کی کل مالیت تقریباً 390 ملین آسٹریلوی ڈالر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں