ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلغاریہ کے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنےکے خلاف جوابی کاروائی کریں گے: سرگئی لاوروف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ وہ بلغاریہ کے 70 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کے خلاف جوابی کاروائی کریں گے۔

لاوروف نے ان خیالات کا اظہار  روس کا دورہ کرنے والے وینزویلا کے وزیر خارجہ کارلوس فاریا کے ساتھ دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے بلغاریہ کے صوفیہ میں روسی سفارت خانے میں 70 سفارت کاروں کو ” ناپسندیدہ  شخصیات  ” قرار د ینے  کے فیصلےکا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ    زیر بحث فیصلہ "غیر قانونی”  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت کے جائزوں کے مطابق، سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کرنے کے قابل نہیں ہے۔ یقیناً ہم  بلغاریہ  کے اِن ہم منصبوں کے خلاف جوابی کاروائی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں