ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامعہ کراچی میں خودکش حملہ،ماسٹر مائنڈ گرفتار

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے گرفتار ماسٹر مائنڈ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی یونیورسٹی چائنیر پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے۔ملزم کراچی یونیورسٹی میں چائنیز استائذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم کراچی میں چائنیز پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔گزشتہ روزسی ٹی ڈی سول لائن نےضلع ایسٹ میں کارروائی کرتےہوئے جامعہ کراچی پر حملے کے مبینہ اہم ملزم کوگرفتارکیا تھا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق گرفتارمبینہ ملزم دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکاہے۔ ملزم خودکش بمبارخاتون کےشوہرکےساتھ رابطے میں تھا ۔گرفتارملزم خودکش بم بنانےکابھی ماہرہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں