ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیر سمندر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا ڈراون ہسپانوی پولیس کی پکڑ میں آ گیا

ہسپانوی پولیس نے  مراکش سے سمندر کی تہوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے لیے  تیار کردہ  اور 200 کلو گرام تک  وزن  لیجا سکنے والے  ایک زیر ِ آب ڈراون  کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

ہسپانوی پولیس نے 14 ماہ  تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں  مراکش سے اسپین کےآبنائے جبل طارق  کے راستے  بحری ڈراونز کے ذریعے  منشیات اسمگل کرنے والے ایک جتھے کا تعین کرتے ہوئے  جادیز، ملاگا اور بارسیلونا سے 8 مشکوک افراد  کوحراست میں لے لیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے پہلی بار سب میرین ڈرونز کو ضبط کیا ہے ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے گودام پر بھی چھاپہ مارا جہاں GPS نیویگیشن سسٹم سے لیس زیر آب ڈرون موجود  تھے، تین میں سے ایک ڈرون استعمال کے لیے تیار  تھا اور ان میں سے دو  تیاری  کے مرحلے میں  تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں