ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان: ترک سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں گی

سوڈان کے وزیرِ معدنیات محمد بشیر نے ملک میں ترک سرمایہ کاری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دارالحکومت خرطوم میں وزارت معدنیات دفتر سے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں محمد بشیر نے کہا ہے کہ ” میں نے ، دونوں ممالک کے درمیان  تعاون اور سوڈان میں ترک  معدنی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے  ، بین الاقوامی معدنیاتی  کمپنی  کے ڈائریکٹر مراد خالد دُرجیلان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں سوڈان معدنیات  کمپنی کے ڈائریکٹر آدم آق دیمیر  اور ان کے مشیر یونس بادیم  نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں دُرجیلان  نے سوڈان کے وزیرِ معدنیات بشیر کو  دونوں ممالک کے درمیان 2018 کو طے پانے والے سمجھوتے  کی رُو سے سوڈان کے مشرقی صوبے قزل دینیز  میں معدنیات  کی تلاش  وتحقیق کی خاطر کمپنی کے لئے مخصوص   کئے گئے علاقے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

دُر جیلان نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں پیداوار شروع ہونے کی صورت میں ترکی اور سوڈان کے درمیان اقتصادی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

سوڈان کے وزیرِ معدنیات محمد بشیر نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی و باہمی تعاون کو سراہا اور معدنیات کی تلا ش و تحقیق کے لئے ترک سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں سونے ، فولاد، کاپر، کرومیمئیم، زنک، ابرق اور چاندی کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں۔

سوڈان  کے مرکزی بینک کے مطابق ملک نے رواں سال کی پہلی تہائی میں 720 ملین  مالیت کا تقریباً 12 ٹن سونا برآمد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں