ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عباسی اسپتال میں ڈاکٹروں کا وارڈز اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ

 کراچی: عباسی شہید اسپتال کے 250 ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹس  نے احتجاجاً وارڈز اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جب تک کے ایم سی کی جانب سے تنخواہیں جاری نہیں کی جائیں گی، احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے اسپتال میں نعرے بازی بھی کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق صرف یقین دہانیاں کروائی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا جب کہ اسپتال حکام کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہمارا بنیادی حق ہے، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کی جانب سے وارڈز اور او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں اور ان کے ساتھ موجود تیمار داروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں