ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکنیکل بورڈنےدسویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی ( رپورٹ: حماد حسین) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ نےدسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

سندہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کے ناظم امتحانات گل محمد کھنڈ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  دسویں جماعت میں 1224 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شریک ہوئے تھے جس میں 1172 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔نتائج کا تناسب %95.57رہا۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعیلم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق امتحانات کا انعقاد ماہ  مئی میں کیا گیا تھا۔اور کوشش کی گئی کے نتائج کا اعلان بھی بروقت کیا جائے اور ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔

جس پر میں ناظم امتحانات سمیت شعبہ امتحانات کے تمام افسران و ملازمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ امتحانی مراکز قائم کرنے سے قبل اس بات کو ذہن میں رکھا گیا تھا کہ امتحانی مراکز سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ کے الحق شدہ تعلیمی میں قائم کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں