ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس

 اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی الیکشن ایکٹ ترامیم کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق درخواست پر اعتراضات لگا دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد اور عوامی دلچسپی کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

رجسٹرار آفس سے لگائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ فریقین کو درخواست کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی درخواست گزار نے دستیاب متعلقہ فورم سے رجوع کیا جب کہ درخواست گزار نے تسلیم کیاکہ معاملہ کسی دوسرے عدالتی فورم پر زیر التوا بھی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں