ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں برس خطبہ حج 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

مکہ مکرمہ: سال 2022 کا خطبہ حج سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کردیا۔

حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی خطبہ حج کی ذمہ داری سونپی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور علماء کونسل کے رکن بھی ہیں۔

چند روز قبل حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں