ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود کا صدر رجب طیب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
صدارتی کمپلیکس میں محمود کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بعد ازاں بلمشافہ بات چیت کرنے والے ایردوان اور محمود وفود کے درمیان مذاکرات کی صدارت بھی کریں گے۔
اس سے قبل صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نےضلع اسپارتا کے تربیتی مرکز میں صومالی فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی۔