ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران ریاض سیاسی جماعت کا ٹاؤٹ ہے، حامد میر

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے قریب تر صحافی ایک دوسرے کے خلاف
کھل کے سامنے آگئے ہیں. ان میں‌ بعض معتبر کھلائے جانے والے اینکرز بھی شامل ہو چکے
ہیں.

“میں بھی عمران ریاض ہوں”

تحریک انصاف کے کارکنوں‌ نے ٹوئیٹر پر ہم خیال اینکرز کی تصویر جاری کر کے خود سے
صحافیوں میں‌ تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے.

جیونیوز کے اینکر حامد میر نے تو عمران ریاض کو سرے سے صحافی ماننے سے انکار کرتے
ہوئے سیاسی جماعت کا ٹاؤٹ قرار دے دیا.

تحریک انصاف کیمپ کے اینکر ارشد شریف کی ایک زومعنی ٹوئیٹ دیکھ لیں کس طرح انہوں
نے گنجے کی تعریف کی ہے.

رؤف کلاسرا کہتے ہیں عمران خان کے خلاف کوئی ٹوئیٹ‌ کرتا تھا تو وہ اسٹیبلشمنٹ سے
کہہ کر اسے ڈیلیٹ کروایا کرتے تھے.

مشرف زیدی کہتے ہیں‌ عمران ریاض جیسے صحافی پہلے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمبستری
کیا کرتے ہیں.

اسی طرح اصغر زیدی کہتے ہیں بغیر کسی پشت پناہی کہ کوئی بھڑکیاں نہیں‌ مار سکتا.

محسن رضا خان نے عمران ریاض‌ کی گرفتاری پر دلچسپ تجزیہ کیا ہے.

سعید چوہدری لکھتے ہیں اگر کسی نے عمران ریاض کی دھمکی آمیز کوئی ویڈیو دیکھی
ہو تو بتادے پانچ گھنٹے گزر چکے ہیں.

صحافت برائے فروخت نہیں

جس طرح پاکستان کا پورا معاشرہ تقسیم ہو چکا ہے اسی طرح صحافیوں سے من پسند
کام لے کر انہیں بھی تقسیم کر دیا گیا ہے. لگ یہی رہا ہے کہ آگے بھی مزید لوگوں‌ کو
تیار کیا جائے کیونکہ موجودہ نام نہاد اینکرز سے کام لیا جاچکا ہے اب نیے خون سے
تقسیم در تقسیم منصوبہ کی آبیاری کی جائے گی.

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں