ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جسٹس اعجاز الاحسن نے چیمبر اپیل منظور کرلی اور رجسٹرار اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا کہ بادی النظر میں رجسٹرار اعتراضات درست نہیں۔درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث نے درخواست پر دلائل دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں