ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بالکل تیار ہیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں،سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کوششیں کی گئیں، ہمارے کسی ایک وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک اسکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں جو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ہوا وہ سندھ حکومت نے کیا، سندھ میں 2 صحافیوں کا قتل ہوا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت میں آنے والے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں