ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا

اینکرپرسن عمران ریاض کواٹک میں مقدمے سے رہائی کے بعد چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔

اٹک کی عدالت نے اینکرپرسن عمران ریاض کو مقدمے میں رہا کردیا تاہم رہائی کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر موجود چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس عمران ریاض کو لے کرچکوال روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل اٹک کی عدالت کے فاضل جج نے چکوال پولیس کی عمران ریاض کوحوالے کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔فاضل جج نے چکوال پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے مروجہ قانونی طریقے کار اختیار نہیں کیا۔ عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر رضا کارانہ طورپر چکوال پولیس کو گرفتاری دے دی۔ عمران ریاض کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن کے پولیس ترجمان نے چکوال پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کیخلاف ایف آئی آر پہلے سے درج ہے لیکن اسکو سیل رکھاگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں