سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے بیانیہ کو ترویج دینے کیلئے ایک اور جعلی اکائونٹ بن گیا۔ امریکی شہری کو روسی صحافی بنا کر ٹویٹس کی جانے لگیں۔ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے رہنما ری ٹویٹس کرنے لگے۔
تفصیل کے مطابق ان دنوں ٹویٹر پر ڈیوس جیک مین کے نام سے ایک جعلی اکائونٹ بنایا گیا ہے جس سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے حق میں ٹویٹس کی جا رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو علم نہیں تھا کہ جس شخص کی تصویر کو اس ٹویٹر اکائونٹ کیلئے استعمال کیا گیا ہے وہ کوئی روسی صحافی نہیں بلکہ ایک امریکی شہری ہے۔
Love that so many big hitting PTI officials are sharing this fake tweet about the CIA telling Biden that IK will get a 2/3rd majority @ShireenMazari1 @QasimKhanSuri @sufisal @MMAslamIqbal @HniaziISF. And @MaryamNSharif is following the fake account 🤣😭🤷♀️ pic.twitter.com/Kgw26mYaDI
— Fahad Desmukh (@desmukh) July 7, 2022
ٹویٹر پر اس فیک اکائونٹ سے پی ٹی آئی کے حق میں ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جعلی اکائونٹ سے کی گئی اس ٹویٹ کو پی ٹی آئی اے کے بڑے بڑے نام جن میں شیریں مزاری اور قاسم خان سوری بھی شامل ہیں نے ری ٹویٹس کیا ہے۔
🇵🇰🤝🇷🇺 Imran Khan: The future of Pakistan is connected with Russia. pic.twitter.com/s0FvOCDaEH
— Davis Jackman🇷🇺 (@DavisJakman) July 5, 2022
یہ بات ذہن میں رہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی پاکستان کی وہ پہلی سیاسی پارٹی ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا بیانیہ ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں تک پہنچانے میں دوسری جماعتوں سے کہیں آگے رہی ہے۔ شاید اسی لئے کئی افراد طنز کرتے ہوئے اسے ’سوشل میڈیا پارٹی‘ بھی کہتے آئے ہیں۔
“We must speak the truth if we are to be a great nation”— Imran Khan pic.twitter.com/VsLMhhaiaF
— Davis Jackman🇷🇺 (@DavisJakman) July 3, 2022
پی ٹی آئی کی جانب سے جس شخص کو روسی صحافی بنا کر اس کا جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنایا گیا ہے، اس کا تعلق امریکہ سے ہے اور اس کا نام ”ولیم ایچ کراؤس” بتایا جا رہا ہے۔
ولیم ایچ کراؤس کی ویب سائٹ کا نام [email protected] ہے جس میں ان کے حوالے سے تمام تفصیلات درج ہیں۔ یہ ویب سائٹ امریکہ میں رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
Former Pakistan PM Imran Khan will likely get 2/3 Majority in upcoming elections: CIA chief told Biden. pic.twitter.com/xH2AjvqdH0
— Davis Jackman🇷🇺 (@DavisJakman) June 28, 2022