وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولیبا سے رابطہ کیا ہے ۔
اس ٹیلی فون بات چیت میں غلے سے لدے بحری جہازوں کی بندرگاہوں سے بحفاظت روانگی کے لیے راہداری کے قیام پر سفارتی کوششوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔
صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے اس بارے میں روابط جاری ہیں ۔
اس سلسلے میں وزیر خارجہ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے رابطہ کیا جس میں غلے کی برآمدات اور زیبیک زولی نامی بحری جہاز کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس سے پیشتر دونوں وزرائے خارجہ نے 30 جون کو رابطہ کیا تھا۔