ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کئی علاقوں میں ہلکی اور موسلادھار بارش، سڑکیں دریا بن گئیں

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں وقفے وقفے سے ہلکی اورتیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

 گلشن اقبال،نارتھ ناظم آباد،ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا،ملیر،کھوکھرا پار،نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اورنادرن بائی پاس ،نرسری،محمودآباد،اختر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

 نیوکراچی ،سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اورنادرن بائی پاس کے اطراف موسلا دھار بارش کے باعث شہرکے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کا سلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہورہا ہے۔

 کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اسکیم 33، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس فیز ون ، بہادر آباد،گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے دفاتر جانے والے افراد اورموٹر سائیکل سواروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کلفٹن ،شارع فیصل اوراطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے نو جولائی تک شہر میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ روز بارش کے بعد نیوکراچی،سرجانی،نارتھ کراچی۔

 لیاقت آباد،گلبرگ،بفرزون،شفیق موڑ،سولجربازار سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی بھر جانے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پانی کی نکاسی کے لئے بلدیاتی عملہ موجود ناہونے کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت گلی محلوں سے پانی کی نکاسی کا کام کرتے رہے دوسری طرف حکومت سندھ بارش کے دوران شہر بھر میں نکاسی آب کے نمائشی کاموں کی تہشیر میں مصروف ہے۔

 جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں حکومت کی جانب سے بارش سے قبل نکاسی آب کے لئے ناہی کسی قسم کے موثر اقدامات نہیں کیے گئے اور ناہی شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کویقینی بنایا گیا جس کی وجہ سے معمولی بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اب تک 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ نارتھ کراچی 39.6 ،اورنگی ٹاؤن 14.6، ناظم آباد 8.5 ، سعدی ٹاؤن 12.3،گلشن حدید میں 10 اور قائد آباد میں11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں