کراچی والے آج بھی بارش کے لیے تیار رہیں. شہر میں دوپہر تک ابر رحمت برس سکتی ہے.
ویسے بارشوں کا سلسلہ عید کے بعد تک جاری رہنے کا امکان ہے.
مون سون کا سسٹم بھارت میں موجود ہے اور وہاں سے سندھ اور بلوچستان میں داخل ہو چکا
ہے. خیال رہے موسم کی تبدیلی کا اثر پہلے بھارت اور پھر پاکستان میں محسوس کیا جاتا ہے.
کراچی کے بعض نشیبی علاقوں میں رات کی بارش کا پانی اب بھی جمع ہے اور اگر دوپہر
میں بارش ہوتی ہے تو حالات مزید خرب ہو سکتے ہیں.
ملک کے دیگر حصوں مٰیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موسم میں موٹر سائیکل سواروں
کو احتیاط سے کام لینا ہوگا۔