ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حجاج کرام کی واپسی پر کورونا منتقلی کا خدشہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے حج کے بعد سعودی عرب سے واپس آنے والوں کے ذریعے کورونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے حجاج کرام کی واپسی پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اےرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ٹیسٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور اور ملتان ائرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام مسافروں کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو گھر میں 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے ائرپورٹ انتظامیہ، ائرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور محکمہ صحت کے عملے کو بلا تعطل ٹیسٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں