ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خراب موسم کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر، نیا شیڈول جاری

کراچی:موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت شدید تاخیر کا شکار ، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس صبح 10 بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی جب کہ پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے شام ساڑھے 5 پر روانہ ہوگی، علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔

 تیزگام شام ساڑھے 5 کے بجائے رات کو 12 بجے روانہ ہوگی جب کہ زکریا ایکسپریس ساڑھے 5 کے بجائے رات ایک بجے روانہ  ہوگی، فرید ایکسپرس شام ساڑھے 7  کے بجائے رات ساڑھے 9، سرسیدایکسپرس رات 9 کے بجائے رات ساڑھے 11 اور  گرین لائن 10 بجے کے بجائے رات پونے ایک بجے روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں