ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ٹریفک وارڈنز نے بچھڑا چور پکڑ لیا

لاہور میں ٹریفک وارڈن نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھڑا چور کو پکڑ لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ انسپکٹر قیصر محمود نے خطرناک اور انتہائی تیز رفتاری پر لوڈر رکشہ کو روکا گیا اور مشکوک حرکات وسکنات پر رکشہ سوار فیاض سے بچھڑے کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

جس کے بعد رکشہ پر سوار شخص نے بچھڑا چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، انسپکٹر قیصر اور پٹرولنگ آفیسر عباس نے فیاض نامی ملزم کو دھر لیا۔

رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ اُس نے گزشتہ رات مصریشاہ سے اشفاق نامی شخص کے گودام سے بچھڑا چوری کیا اور، بعدازان انسپکٹر قیصر نے مالک کو تلاش کرکے بچھڑا  اُس کے حوالے کردیا جبکہ رکشہ ڈرائیور اور ملزم کو تھانہ یکی گیٹ کے حوالے کردیا گیا۔

سی ٹی او لاہور نے انسپکٹر قیصر محمود اور عباس کو کے لیے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں