مسائل حل ہونے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے زندگی میں سامنے آتے ہیں اور مختلف شعبوں
کے ماہرین اپنے تجربہ کی روشنی میں اس کا حل نکال لیتے ہیں.
پاکستان میں اس کے برخلاف کام کیا جارہا ہے. لاہور ائیرپورٹ پر صبح کے اوقات میں
جہاز سے پرندے ٹکرا جاتے ہیں. جہازوں کو کسی حادثہ سے بچانے کے لیے سول ایوی
ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ ہی صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک پروازوں کے لیے ہی
بند کر دیا. یعنی نہ ہوگا بانس اور نہ ہی بجے کی بانسری.
ائیرپورٹ کی بندش پر تین گھنٹے کی بندش کا اطلاق 11 جولائی سے کیا جائے گا. حالانکہ
لاہور ائیرپورٹ پر اسموگ اور پرندوں سے جہازوں کو بچانے کے لیے جدید سسٹم بھی
نصب کیا گیا ہے لیکن ہمارے ماہرین نے چھوٹے چھوٹے پرندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے.