لاہور: پنجاب میں 20 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز امیدواروں کی مہم کے لیے خود میدان میں آگئیں، وہ صوبے بھر میں جلسوں اور ریلیوں کی قیادت کریں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا ضمنی انتخابات میں ہنگامی جلسوں کا شيڈول تيار کرلیا گیا، مریم نواز 8 حلقوں ميں 10 ہنگامی جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کریں گی ۔
زرائع کے مطابق مریم نواز 11جولائی کو ساہيوال ميں اور12جولائی کوجھنگ کے دونوں حلقوں ميں انتخابی ريلی اورجلسہ کی قیادت کريں گی،13جولائی کو ليہ، 14جولائی کو راولپنڈی ميں شام 5 بجے مریم نواز کی زیر صدارت جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
پارٹی زرائع کے مطابق 14جولائی کی رات مریم نواز خوشاب ميں اور 15جولائی کو رات 9 بجے ملتان ميں عوامی اجتماع سے خطاب کرينگی۔ ضمنی انتخاب کے آخری روز سیاسی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ميں انتخابی ريليوں کا انعقاد کیاجائےگا۔