لاہو: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وفاقی وزیر احسن اقبال پر طنز کرتے ہوئے کہاہےکہ آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں، ویڈیو میں صرف آپ کی بےعزتی ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سر ویڈیو میں تو صرف آپ کی بےعزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے گوگی پیرنی کا حساب دو جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔