ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرسٹی بس مالکان مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے

انٹرسٹی بس مالکان زیادہ منافع کمانے کے چکر میں‌ مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے
ہیں. مسافروں کو سامان خانے میں بیٹھا کر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان لے جانے کی
کوششیں موٹروے پولیس نے ناکام بنا دیں۔ بس مالکان من مانے کرائے وصول کرنے کے
ساتھ قوانین کی دھجیاں بھی اڑانے لگے ہیں۔

بس کنڈکٹر نے مزدوروں کو 2200 کرائے کی جگہ 1100 لے کر سامان خانے میں بٹھایا
دوران تلاشی موٹروے پولیس نے بس کو روک کر مزدوروں کو سامان خانے سے برآمد
کیا اور بس ڈرائیور کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔

ایک شہر سے دوسرے شہر سامان کی جگہ بیٹھ کر سفر کرنے سے مسافروں‌ کی جانیں بھی
ضائع ہو سکتی ہیں. اس طرح‌ تو لوگ غیرقانونی طریقے سے ایک ملک سے دوسرے ملک
سفر کراکرتے ہیں.

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتیں بار بار بڑھائے جانے سے مہنگائی ضرور بڑھی
ہے مگر ٹرانسپورٹ مافیا کی من مانیاں بھی عروج پہ ہیں جس کے باعث مزدور طبقہ
انتہائی مجبور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں