ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ، کالعدم تنظیم داعش کے 2دہشت گرد گرفتار

کراچی :وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کر رہے تھے۔ترجمان ملیرپولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص آپس میں بھائی ہیں،

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گرینیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے دہشت گردی کی تربیت کیلئے افغانستان بھیجنے کا انکشاف کیا جبکہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا۔پولیس نےکہا کہ

ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کررہے تھے، دونوں دہشت گرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار کے سالے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے داعش سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے رابطے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں