کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں یہ بے ساکھیوں کے سہارے آئے تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور سندھ کے ہر ضلع میں بارش کے انتظامات دیکھنے ایک وزیر انچارج مقرر کیا ہے۔ بارش کہیں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹھٹہ میں بارشیں ہونے کی وجہ سے جو ہلاکتیں ہوئیں ہیں ان پر بہت افسوس ہے ٹھٹہ واقع کی انکوئری کر رہے ہیں