ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پشاور: دین بہار کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تاہم حملے میں گھر میں موجود اہل خانہ محفوظ رہے۔
اے این پی رہنما نے بتایا کہ بم اندر گرتے ہی وہاں موجود اہل خانہ زمین پر لیٹ گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا اور حملے میں کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوئے۔
وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام کو ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں