ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں‌ قربانی کے دوران بے قابو گائے نے قصائی کو ہلاک کردیا

کراچی میں‌ قربانی کے دوران بے قابو گائے نے قصائی کو ہلاک کر دیا. واقعہ کچھ اس طرح
پیش گلستان جوہر میں‌ قصائی اپنی ٹیم کے ہمراہ گائے ذبح کرنے پہنچا.
گائے کو گرانے کے لیے رسیاں باندھی گئیں لیکن قصائی اور اس کی ٹیم گائے کو گرانے میں
کامیاب نہ ہوسکے اور گائے نے پہلے لاتیں ماریں اور پھر دوڑ لگادی.
گائے جیسے ہی بھاگی قصائی بھی اسی رسی میں‌ کھیچتا چلا گیا موقع پر موجود کوئی بھی
اس گائے کو روکنے یا پکڑنے میں ناکام رہا. گائے کافی دور تک کھیچتے ہوئے قصائی
کو لے گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی.

گائے نے دولتی مار کے مالک ہی کی ٹانگ توڑ دی

اس سے پہلے خیبرپختونخواہ میں گائے نے اپنے ہی مالک کے دولتی مار کے اس کی ٹانگ
توڑ‌دی تھی.
خیال رہے عید قرباں پر بہت سے لوگ قصائی بن کے جانور ذبح کرنے پہنچ جاتے ہیں‌ جس
کی وجہ سے حادثات بھی ہوتے ہیں گوشت کی کٹائی بھی بہتر نہیں‌ ہوتی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں