ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایردوان -لاپڈ ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم لاپڈ نے صدر ایردوان کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد کا ٹیلی فون کیا ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں  ترکی اسرائیل تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ  صدر ایردوان نے اس موقع پر  لاپڈ کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

صد ر ایردوان نے یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات اسرائیلی عوام کے لیے سود مند ثابت ہونے  اور اس وقت تک   نئی بستیوں کی منظوری نہ دینے اور مسجد الاقصیٰ میں جمود کو برقرار رکھنے جیسی پالیسیوں  کو جاری رکھنے کی تمنا ظاہر کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں