ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں ہیضے کی وبا، 2 بچے جان سے گئے، درجنوں افراد متاثر

کوئٹہ: شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اہل بلوچستان ہیضے کی وبا کا شکار ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ژوب میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ژوب کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے جن میں سے 2 بچے جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔ حکام کے مطابق عید کے پہلے روز ہیضے سے متاثر ہونے والے 30 افراد کو اسپتال لایا گیا جن کو علاج و معالجے کے لیے داخل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم، سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے وبا پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے، لہذا شہری کھانے پینے اور صفائی کے معاملے میں احتیاط کریں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں