صدارتی اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے سریبرینیکا کی نسل کشی کی 27 ویں برسی کے موقع پر بیان جاری کیا ہے۔
آلتون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ سربرینیکا کی نسل کشی کا درد، جو کہ جدید دنیا کی شرمناک دستاویزات میں سے ایک ہے، ابھی بھی تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے، ہم بوسنیا کے لوگوں کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بلقان کے جغرافیہ کے امن و سلامتی کے لیے ہر قدم اٹھا رہے ہیں ۔ ہماری دلی دعا ہے کہ سریبرینیکا کے شہداء کی روحوں کو سکون ملے۔
فخر الدین آلتون نے پریسیڈنسی آف کمیونیکیشنز کی طرف سے تیار کردہ سریبرینیکا نسل کشی کے بارے میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔