ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نانگا پربت سے واپسی پر لاپتا ہونے والے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کا پتا چل گیا

اسکردو: نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرکے واپسی میں لاپتا ہونے والے دو پاکستانی کوہ پیماؤں کا پتا چل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو پاکستانی کوہ پیما امتیاز سدپارہ اور حسن شگری نانگا پربت سرکرکے واپسی کی جانب گامزن تھے کہ ان کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کوہ پیام نانگا پربت سر کرکے واپس آرہے تھے لاپتا ہوگئے، کوہ پیماؤں سے کل شام آخری بار 7600 میٹر کی بلندی پر رابطہ ہوا تھا ، دونوں کوہ پیما اطالوی اور ارجینٹنا کے مشترکہ ایکسپیڈیشن ٹیم کے ساتھ مہم جوئی کر رہے تھے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دونوں کو پیماؤں کا پتا چل گیا، دونوں کوہ پیما کیمپ تھری پہنچ گئے۔ کوہ پیماؤں کی جسمانی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دونوں کوہ پیما آج بیس کیمپ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ تقریباً چھ روز قبل بھی دو پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور موسیٰ سدپارہ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتا ہوگئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں