ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمبر آف کامرس نے کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا

کراچی: عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیانی شب شروع ہوکر دوسرے دن کی شام تک جاری شدید بارش سے شہر کے بیشتر رہائشی اور تجارتی مراکز زیر آب آگئے۔اس سلسلے میں  کراچی چیمبر آف کامرس نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے دورہ کراچی اور شہر کو آفت زدہ قرار دے کر ٹیکس کی چھوٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر آئیں اور صورت حال کا جائزہ لیں۔

ادریس میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی حب کسمپرسی کی حالت میں ہے، اس حوالے سے  شہرکو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ وزیر اعظم خود یہاں آئیں تاکہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کا احساس محرومی ختم کیا جاسکے۔ کراچی کو وفاق کے حوالے کرکے اس کی ازسرنوتعمیر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک کے کیپٹل حب آئی آئی چندریگر روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ہے، کپڑا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، اناج بازار سیمت کئی بازار پانی میں ہیں، اولڈ سٹی ایریا سے سمندر زیادہ دور نہیں لیکن نکاسی آب کا انتظام مفلوج ہے، لہذا  کراچی کی تباہی کا معاوضہ دیا جائے اورٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں