ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات اور مانسہرہ میں 2 گاڑیاں ندی میں جاگریں 14افراد جاں بحق کئی زخمی

سوات میں گبین جبہ کے قریب سیاحوں کی پک اپ ندی میں جاگری۔ حادثہ میں 11 افراد جاں بحق
اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔ سیر وتفریح سے
واپسی پر حادثہ کا شکار ہوئے۔
گاڑی 150 فٹ کی اونچائی سے نیچے ندی میں جاگری۔ لاشیں اور زخمی تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال
مٹہ منتقل کیے گئے۔

دوسری جانب مانسہرہ میں گڑھی حبیب اللہ سے سہالی جانیوالی مسافر گاڑی مکڑوئی کے قریب کھائی
میں گرگئی۔ایک ہی گھر کی 3 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بدقسمت خاندان کے افراد
ایک فوتگی سے واپس گھر جارہے تھے۔
اس طرح دو حادثات میں‌ مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں